ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے۔

ان حملوں کے دوران کسی جانی نقصان یا پھر زخمی ہونے کے  بارے  میں کوئی اطلاع نہیں دی  گئی ۔

دعوی کیا گیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل کی جانب چھوڑے گئے آتشی غباروں کے جواب میں   یہ حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر 10 مئی کو شروع ہونے والے حملے حماس  کے ساتھ طے پانے والے فائر بندی معاہدے  کے بعد 21 مئی کو نکتہ پذیر ہو گئے تھے۔

اسرائیل کے  ان حملوں میں 66 بچوں اور 39 خواتین سمیت 254 فلسطینی شہری لقمہ اجل بن گئے تھے تو 1948  زخمی ہوئے تھے۔   علاوہ ازیں ہزاروں عمارتیں منہدم  یا پھر ناقابل استعمال بن گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں