English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنانی حزب اللہ کے سرائیل پر راکٹ حملوں پر امریکہ کی شدید مذمت

القمر

متحدہ امریکہ نے حزب اللہ  کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی  مذمت کی اور لبنانی انتظامیہ کو ان حملوں کا سد باب کرنے کی اپیل کی۔

امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  کا کہنا ہے کہ ہم اس حملے کی شدید ترین طریقے سے مذمت کرتے ہیں، راکٹ حملے نے اسرائیلی اور لبنانی شہریوں کو خطرات میں  ڈالا ہے  تو اس سے لبنان کے استحکام اور حاکمیت کو بھی زد پہنچی ہے۔

امریکی انتظامیہ کے اسرائیلی اور لبنانی حکام سے قریبی رابطے میں ہونے کا ذکر کرنے والے پرائس نے حکومتِ لبنان  سے راکٹ حملوں کا سد باب اور علاقے کو کنٹرول میں لینے کی اپیل کی ہے۔

لبنانی حزب اللہ نے اسرائیلی فو کے گزشتہ روز لبنان  پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغنے کا اعلان کیا تھا۔

جس پر اسرائیلی  فوج نے ان کے ملک پر داغے گئے 10 راکٹوں کے جواب میں  لبنان میں بعض اہداف کو توپ کے گولوں سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی تھی۔

دونوں ممالک کی سرحدو ں پر متعین  اقوام متحدہ کی لبنان عبوری  ٹاسک فورس  کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے، ہم تمام تر فریقین کو فائر بندی کی دعوت دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے