English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسد اور ایرانی نواز جتھے کا حملہ،4 بچے ہلاک

القمر

 شام میں اسد نواز فوج نے ادلب کے محفوظ علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حامہ کی سول آبادی پر حملہ کر دیا جس میں چار بچے ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

حامہ کے شمال مغربی دیہات جورین میں اسد  اور ایرانی نواز گروہ نے کاستون،مغارہ اور بارا نامی دیہاتوں پر  حملہ کرتےہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں چار بچے ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ترکی اور روس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے کیا گیا تھا۔

 اسد نواز فوج  اکثر و بیشتر جنگ بندی کی خلاف ورزی  کرتی رہتی ہے جبکہ سن 2017 تا 2020 کے درمیان بیس لاکھ شامی ان حملوں سے تنگ آکر  ترک سرحد کت قریبی علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے