ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ضلع انطالیہ میں آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔
چاوش اولو نے انطالیہ کی تحصیل مناوگات میں آفات و ہنگامی حالات انتظامیہ AFAD کے کوآرڈینیشن مرکز سے علاقے کی صورتحال کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” انطالیہ میں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ کے بعد امداد کیسے پہنچائی جائے گی؟ اس نقصان کا کس طرح ازالہ کیا جائے گا؟ ان سوالات کا ہم ایک تواتر کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ علاقے میں جن رہائشی عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے انہیں گرا کر نئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے اور کم نقصان والی عمارتوں کی مرمت کے لئے تعاون فراہم کیا جائے گا”۔
