ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار

 کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن گلزار تنیو نے بتایا کہ کورنگی زمان ٹاؤن میں 8 سالہ بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم عبداللہ ولد جعفر چیز دلانے کے بہانے اسے قریب واقع بادام پارک میں لے گیا۔

اس دوران اہل محلہ نے ملزم کو دیکھ لیا اور فوری طور پر مددگار 15 پولیس اور بچی کے اہ لخانہ کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو اپنی تحویل میں لے کرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم بچی کو میڈیکل کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، گرفتار ملزم بچی کا محلہ دار بتایا جاتا ہے اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں