English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی لاؤنج میں سانپ نکل آیا

القمر

اسلام آباد ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی لاؤنج میں سانپ نکل آیا جس سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی لاؤنج میں سانپ نکل آنے کا عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ سانپ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ محفوظ جگہوں کے لیے دوڑ گئے جب کہ عملے کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق سانپ ایک میٹر طوالت کا حامل تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طور پر عملے کو طلب کیا جس نے سانپ کو لاٹھیوں سے کچل دیا۔

اطلاعات کے مطابق سانپ سے کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، عملہ و مسافر محفوظ رہے، اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سانپ  کہاں سے آیا اور وی وی آئی پی لاؤنج تک کیسے پہنچ گیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے