ترک وزیر جنگلات و زراعت بکر پاک دیمیر نے کہا ہے کہ ضلع موعلا کے قصبوں کوئے جائز اور میلاس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
وزیر جنگلات نےاپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میلاس اور کوئے جائز کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں مین لگی جنگلاتی آگ اب قابو میں ہے جبکہ میلاس اور کوئے جائز میں ہمارا مشاق عملہ خشکی اور فضا سے آگ بجھانے کی کوشش میں ہے۔
