ترکی کورونا وائرس کے خلاف سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والے ممالک میں 8 ویں نمبر پر ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس ویکسین مہم میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد 4 بلین 480 ملین ڈوز سے تجاوز کر چکی ہے۔
ترکی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں اس وقت تک 7 کروڑ 85 لاکھ 52 ہزار 659 ڈوز ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
لگائی گئی ویکسین کی تعداد کے اعتبار سے ترکی اس وقت دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
ملک بھر میں 4 کروڑ 24 لاکھ 15 ہزار 458 افراد کو ویکسین کی پہلی خواراک اور 3 کروڑ 2 لاکھ 6 ہزار 124 افراد کو دوخورواکیں لگائی جا چکی ہیں۔
چین ایک بلین 780 ملین خوراکوں کے ساتھ سب سے زیادہ ویکسین لگانے والے ممالک میں پہلے، 50 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار خوراکوں کے ساتھ دوسرے اور 35 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
