چینی اور روسی فوجی دستے شمال مشرقی چین میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
چینی نویز ایجنسی شین ہوا کے مطابق،افغانستان میں عدم استحکام کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھتے جا رہے ہیں۔
شمالی چین کے علاقے ننگسیا ہوئے میں ان فوجی مشقوں میں بری افواج اور فضائیہ کے دستے خود مختار علاقے ننگزیا ہُئی میں جمعہ تک شرکت کریں گے۔
بیجنگ حکومت کو سرحدی علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کے کنٹرول میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
