English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری

القمر

 کراچی: روپے کے مقابلے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں 17 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درآمدی شعبوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں آج بھی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 164.22 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں رسد بڑھنے سے ڈالر کی قدر 164 روپے سے نیچے آگئی۔

نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17 پیسے کے اضافے سے 163.92 روپے پر بند ہوئے جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 164 روپے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے