English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمسن لڑکی کو بلیک میل کرنے والے مجرم کو 12 سال قید کا حکم

القمر

 کراچی: مقامی عدالت نے کمسن لڑکی کو ہراساں، نازیبا تصاویر وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے پر مجرم عمران کو مجموعی طور 12 سال قید کی سزا سنا دی۔

کراچی سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مجرم عمران کو مجموعی طور 12 سال قید کی سزا سنادی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے مجرم پر مجموعی طور ایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ساتھ ہی مجرم عمران کو متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا بھی حکم دیا۔

استغاثہ کے مطابق مجرم عمران پر خاتون کو ہراساں کرنے، نازیبا تصاویر وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔ شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرم عمران کو گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے