ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرطان اور اعضا کی پیوند کاری کے حامل افراد کو کورونا کی تیسری خوراک کا مشورہ

متحدہ امریکہ  کے ادارہ برائے خوراک و ادویات ایف ڈی اے نے جسمانی اعضا کی پیوند کاری  کرانے والے افراد ، سرطان اور دیگر امراض کے باعث نظام  مدافعت کے کمزور ہونے والے مریضوں کو کورونا سے  بچاؤ کے لیے  ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔

ایف ڈی اے  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تیسری خوراک کو دوسری خوراک سے کم از کم 28 دنوں بعد لگوانے کا کہا گیا ہے۔

ایف ڈی اے کی اس مشورے  کے بعد  امریکی مرکز برائے کنڑول ِامراض و سدباب  سی ڈی سی  کی مشاورتی کمیٹی میں  بھی  قوت مدافعت کمزور ہونے والے مریضوں کو کورونا کی تیسری خوراک لگوانے  کا فیصلہ متوقع ہے۔

اس سے پیشتر  فرانس اور اسرائیل جیسے ممالک میں بھی حفظان صحت کے حکام نے اسی طرح کا فیصلہ کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں