برطانیہ کے شہر پلے موتھ میں مسلح حملے میں حملہ آور سمیت 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھ ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں مشتبہ حملہ آور سمیت چھ افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں دس برس کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کی شام کو ”فائرنگ کے ایک سنگین واقعے” کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔
ڈیوون اور کارنوال پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا،”جائے واردات پر کئی لاشیں پڑی ہیں اور زخمی ہونے والے کئی افراد کا علاج چل رہا ہے۔"
بیان میں کہا گیا کہ 2 خواتین ، 2 مرد اور گولیوں کے زخموں کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
اطلاع کے مطابق ایک خاتون ، جو گولیوں کا نشانہ بنی اور جائے وقوعہ پر زیر علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔
حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بتایا گیا کہ اس حملے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
برطانوی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے پلائی ماؤتھ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا ، "میں سب پر زور دیتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں ، پولیس کے مشورے پر عمل کریں اور ہماری ایمرجنسی سروسز کو اپنا کام جاری رکھنے دیں۔
