English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہری پور میں ٹریفک حادثہ؛ 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

القمر

ہری پور: غازی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے  مطابق ہری پور کے علاقے غازی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار فیملی کا تعلق راولپنڈی چک شہزاد سے بتایا جارہا ہے، اور جاں بحق افراد غازی میں رشتہ دار کے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، تاہم زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے