English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈالر کی قیمت 164 روپے سے تجاوز کرگئی

القمر

 کراچی: ڈالر کے انٹربینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال اور افغان کرنسی میں لین دین بند ہونے کے منفی اثرات پاکستان میں پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزوری سے دوچار ہوا اور ڈالر کا انٹربینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 19پیسے کے اضافے سے 164.19روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20پیسے کے اضافے سے 164.50 روپے پر بند ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے