ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے۔

افغان رہنماؤں کا اعلیٰ وفد وزارتِ خارجہ پہنچا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے افغان وفد سے ملاقات ہوئی، وفد میں مختلف مکتبہ فکرکے لوگ شامل ہیں، انہوں نے امن عمل میں حصہ لینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغانستان میں افراتفری کاخاتمہ چاہتےہیں، ڈنمارک کےوزیرخارجہ سےبات ہوئی ہے، ڈنمارک کےلوگوں کاافغانستان سےمحفوظ انخلاہوچکا، پاکستان مزیدپروازیں افغانستان بھیجنےکی کوشش کررہاہے، 380غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں، افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم چاہتےہیں افغانستان کےلوگ ترقی کریں، افغانستان میں امن اوراستحکام کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے، ہمیں خوشی ہوئی کہ افغان امن عمل میں ہم نے حصہ لیا، افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں