English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چور سرینا مارکیٹ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل لے گئے

القمر

سرینا موبائل مارکیٹ میں نقب زنی کی واردات کے دوران ملزمان 4 سے زائد دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، ایسیریز اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے نااہلی چھپانے کے لیے دکان داروں پر دباؤڈالنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود میں واقع سرینا موبائل مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان 4 سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز ، ایسیسیریز اور نقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔ دکان داروں کے مطابق وہ آج صبح جب دکان کھولنے مارکیٹ پہنچے تو واردات کا علم ہوا، اس کے بعد پولیس اور مارکیٹ کی یونین کو آگاہ کیا گیا۔

متاثرہ دکان داروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ یونین اور پولیس ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ مقدمہ محرم الحرام کے بعد درج کرایا جائے جو کے سراسر غلط ہے۔ پولیس ہم سے تعاون نہیں کر رہی جب کہ یونین بھی ہمیں مقدمہ درج کرانے سے منع کررہی ہے۔

متاثرہ دکان داروں نے افسران بالا سے اپیل کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور متعلقہ تھانے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے