English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں، وزیراعظم

القمر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغانستان سے آئے سیاسی وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں اور موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

افغان وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کا ان کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ افغان وفد نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے