English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب

القمر

 مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے مجموعی طور پر اٹھائیسوں صدر منتخب ہوگئے۔

مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی۔ کل 50 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ سلطان محمود چوہدری کو 34 ووٹ ملے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16ووٹ حاصل کئے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے یہ پی ٹی آئی اور عمران خان پر اعتماد ہے ، تحریک انصاف میں گروپ بندی کا پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہو گئے، بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کرونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے