ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا افغانستان کیخلاف سیریز کیلیے کیمپ لگانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی، ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس پہنچ کر ٹیم جوائن کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے۔ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم روانگی کا فیصلہ ہوگا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ میچز سری لنکا میں کروانے کا خواہش مند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں