English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق امریکی نائب صدر کی افغانستان سے فوج کے انخلا پر تنقید

واشنگٹن: سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تنقید کی ہے۔

مائیک پنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ملک کی خارجہ پالیسی کے لیے توہین آمیز ہے، صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی طالبان کے ساتھ کیے معاہدے کو توڑ دیا۔

سابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ معاہدے میں طالبان کے امریکی افواج پر حملے بند کرنے کی شرائط تھی، ان شرائط کے بعد ہی امریکی افواج نے بتدریج افغانستان سے نکلنا تھا۔

مائیک پنس نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہیں دیں گے، افغان رہنماؤں سے نئی حکومت بنانے پر مذاکرات کے لیے آمادہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے