English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں ڈاکو 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

القمر

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون تھری میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 1 کروڑ40 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکٹر جی الیون تھری مین ڈبل روڈ کے رہائشی میر خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب اپنے گھر سے جی ایٹ جانے کے لیے نکلے ہی تھے کہ 4 نامعلوم ڈاکوؤں نے ان کے گھر میں گھس کے میرے بیٹے شعیب میر، بیوی اور دو بیٹیوں کو یرغما ل بنا لیا۔

ملزمان نے گھر کے اوپر والے پورشن سے 1 کروڑ 36 لاکھ روپے کی نقدی اورسونے کے دو کڑے لوٹ کر فرار ہوگئے، مجموعی طور پر ان کی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔میر خان کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے ایک پشتو جب کہ باقی اردو بول رہے تھے جنہیں سامنے آنے پرہم پہچان سکتے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہےلیکن ابھی تک ملزمان کاکوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے