English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں دکان میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق اور 2 زخمی

القمر

 راولپنڈی: راولپنڈی میں دکان کے اندر سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکا بوستان روڈ پر فریج ٹھیک کرنے والی دکان کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکا سلینڈر سے کمپریسر میں گیس فلنگ کے دوران لییکج سے ہوا تاہم مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے