ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران فوجی جوان شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

 راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک فوجی اہلکار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے کانی گرم میں 17 اور 18 اگست کی درمیانی رات دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سونے زئی نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں