English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راشد منہاس کی شہادت کو 50 برس بیت گئے

القمر

 کراچی: پاک فضائیہ کے ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، 50 برس قبل انہوں نے وطن پر اپنی جان نچھاور کرکے رہتی دنیا تک کے لیے مثال قائم کردی تھی۔

راشد منہاس شہید نے بی ایس سی پی اے ایف رسالپور سے کیا بعد ازاں پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ 20 اگست سن 1971ء کو جنگی ہوا بازی کی تربیت کے دوران دوسری سولو فلائٹ کے لیے راشد منہاس کا ڈبل کاک پٹ جہاز رن وے پر ٹیکسی کررہا تھا۔ اسی دوران ان کے انسٹرکٹر اور فلائٹ سیفٹی آفیسر مطیع الرحمن جہاز میں کسی تکنیکی خرابی کا بہانہ کر داخل ہوگیا اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹر کے مذموم ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیا اور جہاز کو پاکستانی حدود میں ہی ٹھٹھہ کے قریب گرا کرجام شہادت نوش کیا۔

راشد منہاس بچپن ہی سے وطن کی مٹی کی محبت میں سرشارتھے۔ رفقاء کے مطابق راشد منہاس کو جہاز اڑانے کا جنون کی حد تک شوق تھا اور اسی شعبے کو پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ بنا کر انھوں نےارض پاک پر اپنی جان نچھاورکردی اور پاکستان کا سب سے معتبر اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے