English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا 3 سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم آئندہ ہفتے تقریب میں عوام سے خطاب کریں گے۔ عاشورہ کی وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی تقریب ملتوی کی گئی تھی اور تقریب کی نئی تاریخ کا حتمی اعلان جلد کیا جائیگا۔ حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس کی تیاری کل سے شروع کردی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جو اپنی کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے