اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کی 2 خواتین اینکرز نے حجاب شروع کردیا۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور حکومت کے کارکنان نے کریڈٹ لینا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر اسے حکومتی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز پر حجاب لازمی قرار دیدیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی وی نیوز پر حجاب پہنے خاتون اینکر پرسن خبریں پڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے نقاب کرنا شروع کردیا
تاہم حجاب کرنے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا یا نہ پہننا ان خواتین اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے، ہم اپنے اینکرز اور پیش کاروں پر ایسا کوئی ڈریس کوڈ (ضابطہ لباس) نافذ نہیں کرسکتے۔
ایک وقت وہ بھی تھا جب پی ٹی وی پر مہتاب اکبر راشدی صاحبہ کے ڈوپٹہ نہ لینے پر چرچہ ہوا کرتا تھا ۔ اب یہ وقت ہے کہ کسی خاتون اینکر کے حباب لینے پر خبر بن رہی ہے۔ https://t.co/Z23ne1nizK
— SAMREEN TAHIR (@Sam__Sayss) August 18, 2021
ماضی میں بھی پی ٹی وی حجاب کے معاملے پر زیر بحث آچکا ہے۔ جنرل ضیاء کے دور میں ٹیلی ویژن پر آنے والی خواتین کو دوپٹہ لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس پر مہتاب چنا نے یہ فیصلہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی ٹی وی پر آنا چھوڑدیا تھا۔
