English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے فواد چوہدری کو افغانستان کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیا

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو افغانستان سے متعلق پاکستان کے موقف کو عالمی میڈیا پر اجاگر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو اہم ٹاسک سونپ دیا اور انہیں ہدایت دی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے،عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور موقف آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹی پی کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے پر کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران وزرا کو افغانستان سے متعلق حکومتی کے موقف سے آگاہ کیا۔ شرکا کو افغانستان میں جاری غیرملکی باشندوں کے اخراج، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال، پی آئی اے کے آپریشنز اور پاکستانی سفارت خانے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے