English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

القمر

پشاور: شہر میں 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت  کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویکسینیشن نہ کروانے والوں کی موبائل سم بلاک کردی جائے

کمشنر پشاور نے کہا کہ کل سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کی جائے، اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ عملہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے