English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان سے مکالمت کرنی چاہیئے: میرکل

القمر

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی صورت حال ایک تلخ حقیقت ہے تاہم جرمنی سمیت مغربی دنیا کو اس حقیقت کا سامنا کرنا ہو گا۔

افغانستان کے موضوع پر جرمن پارلیمان سے آج  اپنے خطاب میں میرکل نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ گزشتہ بیس سالوں میں حاصل کیا گیا ہے، اس کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کے دوران طالبان کے ساتھ ممکنہ مکالمت سے بھی جھجھکنا نہیں چاہیے۔

 واضح رہے کہ چانسلر میرکل نے ابھی کل ہی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اس ملک کے لیے جرمنی کی طرف سے انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی مالی امداد میں پانچ سو ملین یورو کے اضافے کا اعلان بھی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے