ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ؛ 2 جوان شہید اور 3 دہشتگرد ہلاک

 اسلام آباد: افغان سرزمین سے دہشت گردوں نے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس سے 2 سپاہی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقے سے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے رہائشی 28 سالہ سپاہی جمال اور چترال کے رہائشی 21 سالہ سپاہی ایاز شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف  ایسی سرگرمیوں کی اجاز ت نہیں دے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں