English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان سے تعاون فی الوقت مشکل ہے: حکومت برطانیہ

القمر

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں طالبان سے تعاون کا فیصلہ فی الوقت قبل از وقت ہوگا۔

 ترجمان نے طالبان سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قبل از وقت ہوگا کہ ہم  افغانستان میں داعش کے خلاف جنگ میں طالبان سے تعاون کریں گے یا نہیں جس کا فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق طالبان کی پالیسیوں پر بھی منحصر ہوگا۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ فی الوقت یہ کہنا مشکل ہے،ہم مستقبل کی صورت حال کا جائزہ لیں گے  اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے