ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے

کراچی: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور قوم پرست رہنما بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، قوم پرست رہنما، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل کے والد عطااللہ مینگل  طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ترجمان بی این پی کے  مطابق 93 سالہ سردار عطااللہ مینگل دل کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھے اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں