English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

4 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

القمر

لاہور: سمن آباد میں 4 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کرنے والا ملزم صدیق چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں موٹرسائیکل سوار ملزم نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچے محمد علی کو اغواء کرنے کی کوشش کی، تاہم گھر والوں کے باہر آنے پر ملزم بچہ چھوڑ کر بھاگ گیا۔

ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار کے مطابق بچے کے اہل خانہ نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ بچے کو ایک موٹرسائیکل سوار ملزم نے اغوا کی کوشش کی اور گھر والوں کو دیکھ کر بھاگ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچی اور گلی میں لگے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے  شناخت کرکے چند ہی گھنٹوں میں صدیق نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے