بحریہ نے 6ستمبر یوم ِدفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک خصوصی نغمہ ”دِل خوش ہوا” تیار کراتے ہوئے پاک سر زمین سےوابستگی اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ پاک بحریہ کا یہ نغمہ وطن کے پاسداروں ، جیالوں اور جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور نئی نسل میں وطن کی محبت اور انسیت کا پیام دیتا ہے۔ پاکستان زندہ باد ، جذبہ محبتِ وطن و وفاداری پائندہ باد۔۔
شاندار اور دل موہ لینے والے نغمے کو سننے کے لیے کلک کیجیے۔
https://twitter.com/dgprPaknavy/status/1434393499160485888
نغمے کے بول:
میری خاک پہ لباس ہے جو پاک یہ سجا
میرے پاؤں میں سفر ہے میرا ہمسفر خدا
یہ لباس میں پہن کے تیرے کام آگیا
تیرے عاشقوں میں میرا بھی ایک نام آگیا
تو یہ دل خوش ہوا، دل خوش ہوا، دل خوش ہوا
لباس یہ دلربا، میری ہر دعا، میری ہر دعا
جائیں اس جگہ پہ جاتی جہاں سوچ بھی نہیں
پیچھے کوئی ہے بلاتا یہ تو ہوش بھی نہیں
تیری سبز وہ نشانی چلتے ساتھ دیتے ہیں
جب بھی یاد آئی اپنے ہم وہ چوم لیتے ہیں
سب حسرتوں کو میری یوں آرام آگیا
تیرے عاشقوں میں میرا بھی یہ نام آگیا
تو یہ دل خوش ہوا، دل خوش ہوا، دل خوش ہوا
لباس یہ دلربا، میری ہر دعا، میری ہر دعا
ہے لہو رگوں کا میری دھڑکنوں کا ساز ہے
پیار تیرا پہلے ہم کو زندگی تو بعد ہے
تو رہے گا بعد اپنے اتنا مان کافی ہے
جذبہ وفا کو میری ایک جان کافی ہے
تیرے راستے میں میرا یہ انجام آگیا
تو یہ دل خوش ہوا، دل خوش ہوا، دل خوش ہوا
لباس یہ دلربا، میری ہر دعا، میری ہر دعا
