English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مضر اشیائے خوردونوش اور گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

القمر

شہر میں غیر معیاری و زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش اور ممنوعہ اشیا کی روک تھام کے لیے فوڈ اتھارٹی نے كارروائیاں کرتے ہوئے 3 ہوٹلوں اور7 دکانوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریكٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ كی ہدایات پر شہر بھر میں غیر معیاری و زائد المعیاد خوراک اور ممنوعہ اشیا کی روک تھام کے لیے كارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ ٹیم نے لورالائی میں كھانے پینے كے مختلف مراکز کا معائنہ کیا اور مضر صحت گوشت، ایكسپائرڈ غذائی اشیا، اجینو موتو، گٹكا پان پراگ فروخت كرنے پر 7 جنرل اسٹورز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

کارروائی کے دوران گوشت کی دکانوں پر گندگی، گوشت باہر لٹكانے، گندے اوزار و كٹنگ بورڈز پر 3 دكانوں، جب كہ صفائی كی ابتر صورت حال و ملازمین كی ذاتی صفائی نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات پر 3 ہوٹلوں پر جرمانے عائد كردئیے گئے۔

اسی طرح اوستہ محمد ضلع جعفرآباد میں بھی ہولسیل ٹریڈرز اور جنرل اسٹورز كے علاوہ متفرق اشیائے خوردونوش كے مراكز كی چیكنگ كی گئی، اس دوران بی ایف اے حكام نے 2 ہولسیل ٹریڈرز كو ممنوعہ و مضر صحت اجینو موتو(چائنیز نمك)، گٹكا اورپان پراگ فروخت كرنے پر جرمانہ عائدكردیا۔

فوڈ اتھارٹی نے قبضے میں لی گئی مضر اور ایکسپائر اشیا کو موقع پر ہی تلف کرکے دکان داروں کو تنبیہ اور نوٹس جاری کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے