English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں بارش سے گھر کی چھت گرگئی، 3 بچے جاں بحق

القمر

 لاہور: کاہنہ سرائیچ گاؤں میں گھر کی خستہ حالت چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تاج علی نے گھر میں بانس کی چھت ڈال رکھی تھی جو شدید بارش کے باعث گرگئی۔ چھت گرنے سے گھر میں موجود 8 ماہ کا طیب موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ  7 سالہ عادل، 5 سالہ ارم، 7 سالہ مناہل اور 14 سالہ رمضانہ شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش، گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے اور والدہ جاں بحق

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ارم اور عادل جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ رمضانہ اور مناہل زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے