English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہورکا قدیم ترین اور تاریخی میوزیم شعبہ سیاحت کے سپرد

القمر

 لاہور: لاہورکے قدیم ترین اورتاریخی میوزیم کو شعبہ سیاحت کے سپردکردیا گیاہے تاہم لاہورمیوزیم کی انتظامی معاملات میں خودمختاری برقراررہے گی۔

لاہورمیوزیم محکمہ انفارمیشن وکلچرکے ماتحت ہے تاہم یہاں تمام انتظامی فیصلے بورڈآف گورنرزکرتاہے جس کاچیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ سیکرٹری ڈائریکٹرلاہورمیوزیم ہے۔

سرکاری مراسلہ جات اورخط وکتابت کے لئے سیکرٹری محکمہ انفارمیشن وکلچرکے ذریعے کی جاتی ہے تاہم لاہورمیوزیم کو محکمہ سیاحت پنجاب کے ماتحت کردیاگیاہے۔

سیکرٹری سیاحت پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے بتایا کہ ا س حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن چندروزمیں جاری ہوجائیگا، اس اقدام سے سیاحت اورآرکیالوجی کے فروغ میں مددملے گی۔

دوسری طرف لاہورمیوزیم کے حکام نے بتایا کہ اس اقدام سے لاہورمیوزیم کے انتظامی اموراورفیصلہ سازی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، لاہورمیوزیم کے تمام فیصلے بورڈآف گورنرزکرتاہے جس کا چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہے، مختلف محکموں کے مابین خط وکتابت اورمراسلہ جات کے لئے پہلے سیکرٹری انفارمیشن وکلچرکے ذریعے بھیجے جاتے تھے اب یہ کام سیکرٹری سیاحت کے ذریعے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے