English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان ہلکی اورتیز بارش کا امکان

القمر

 کراچی: شہر قائد میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق 22ستمبر سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے تحت 22 ستمبر سے 25 ستمبر کے درمیان تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیزبارشیں اورمعمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 25ستمبر کے درمیان کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نواب شاہ، دادو، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں کہیں درمیانی اورکہیں تیزبارشیں ہوسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے