English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں 5 سالہ بھتیجی سے زیادتی کی کوشش پر چچا گرفتار

القمر

 راولپنڈی: تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ معصوم بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ بچی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمسائی سے ملنے گئی تھی، اور واپس آکر دیکھا کہ میرا دیور عنصر محمود میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔

ایس ایچ او ائیر پورٹ اور ٹیم نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنصر محمود کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ معصوم بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے