English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ ملتوی کرنے پر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج

القمر

 اسلام آباد: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کے معاملے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کے ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ نے نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ سے دورہ ملتوی کرنے کی وجوہات اور تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، جس انداز میں دورہ ملتوی ہوا وہ غلط ہے، دورہ ملتوی کرنے سے متعلق کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے