English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج گرج چمک اور تیز بارش ہونے کا امکان

القمر

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق آج شام کے وقت شہر کے مضافاتی علاقوں سے شروع ہونے والابارش کا سلسلہ شہر کے دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش دے سکتاہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے متوقع مون سون بارشوں کے حوالے سے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات  مشرقی سندھ میں داخل ہونے لگے ہیں،اس سسٹم کے زیراثر کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں غیرمعمولی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ، نواب شاہ،جیکب آباد، شکارپور،دادو اور جامشورو میں 23 سے25 ستمبر کے دوران درمیانی اور تیز  بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ  تھرپارکر ، بدین ،عمرکوٹ ، سانگھڑ ، میرپورخاص میں  تیز ہواؤں کے ساتھ 25 ستمبر تک بارشیں ہونے کا امکان برقراررہیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکازیادہ سیزیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری جبکہ کم سے کم 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت نمی کا تناسب 81 اورشام کو 64 فیصدرہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے