English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختون خوا حکومت کا نومبر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

القمر

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نومبر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ آخری مرحلے میں تحصیل اور سٹی کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

خیبرپختون خوا نے الیکشن کمیشن کو مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات سے آگاہ کردیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نیبرہوڈ اور ویلج کے انتخابات کرائے جائیں گے، تحصیل اور سٹی کونسل کے انتخابات آخری مرحلے میں ہوں گے۔

معاون خصوصی کامران بنگش کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی تیاری سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا، نومبر سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے