English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی پولیس کوکورونا ویکسین نا لگوانے پرمقدمات اورگرفتاریوں سے روک دیا گیا

القمر

 کراچی: اعلی افسران نے پولیس کو کورونا ویکسین نا لگوانے پرمقدمات اورگرفتاریوں سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں اعلی افسران نے پولیس کو کورونا ویکسین نا لگوانے پرمقدمات اورگرفتاریوں سے روک دیا۔

افسران نے  تھانیداروں کو ہدایت کی کہ راہ چلتے شہریوں کے خلاف ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پرمقدمہ درج نہ کیا جائے۔ کارروائیاں شادی ہالز، ہوٹلزاورتفریح مقامات تک محدود رکھی جائے۔ عام شہریوں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے میں احکامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسندھ حکومت نے ویکسین کارڈ نہ ہونے پرشہریوں کوجرائم پیشہ بنادیا تھا اورشہریوں کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پرشہربھرمیں 18 مقدمات درج کرکے 33 افراد کوگرفتاربھی کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے