English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے میں انسداد ہراسیت قوانین کے موثر نفاذ کے لیے اہم اقدام

القمر

 اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں انسداد ہراسیت قوانین کے موثر نفاذ کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

پی آئی اے اور وفاقی انسداد ہراسیت محتسب کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے دستخط کیے جب کہ اس موقع پر خواتین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پاکستان میں نمائندہ شرمیلا رسول بھی موجود تھیں۔

مفاہمتی یاداشت میا کہا گیا ہے کہ پی آئی اے فلائٹس کے دوران ہراسیت کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرے گی، پی آئی اے کے تمام دفاتر، ائیرپورٹس پر بھی ہراسیت کی روک تھام کے لیے اقدامات ہوں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے