ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی پوسٹ پر حملہ، 1 جوان شہید اور 2زخمی

 کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے میں ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مچھ میں فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا، ایف سی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایسے بزدلانہ حملوں اور حملہ آوروں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے، دہشت گردوں کو ملک میں بھاری قربانیوں سے حاصل امن سبوتاژ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں