English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راجستھان: برقع پہننے پر مسلم طالبہ کو امتحان گاہ سے نکال دیا گیا

برقع نہ اتارنے پر طالبہ کو امتحان گاہ سے نکالا گیا

راجستھان (ساوتھ ایشین وائر)راجستھان کے کوٹا ضلع میں منعقدہ ریٹ امتحان کے ایک سینٹر پر برقع پہن کر امتحان دینے والی ایک مسلم طالبہ سے سینٹر کے ذمہ داران نے برقع اتارنے کیلئے کہا۔ لیکن جب طالبہ نے برقع نہی اتارا تو تفتیش کے بعد پہلے طالبہ کو امتحان میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی، لیکن کچھ ہی دیر بعد اس طالبہ کو دوبارہ نکال دیا گیا۔

برقع نہ اتارنے پر طالبہ کو امتحان گاہ سے نکالا گیا


ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران کافی بحث و مباحثہ ہوتا رہا آخر کار وقت ختم ہوگیا لیکن طالبہ کو امتحان کی اجازت نہیں ملی، جس کے بعد مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے اقلیتی کمیشن کو ایک خط لکھا ہے، اس خط میں سینٹر اور ان افراد پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جنہوں نے طالبہ کو برقع پہننے کی وجہ سے امتحان میں شامل ہونے نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے