English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہانہ بنیادوں پر ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب ہوگئی

القمر

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو ماہانہ بنیاد پر استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی۔ 

مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے بین الاقوامی پلیٹ فارم نے ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل عالمی ٹک ٹاک کمیونٹی کی تعمیر کے ذریعے عالمی سنگ میل حاصل کر لیا۔

اس موقع پر ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ” ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو تحریک دینا اور تفریح فراہم کرنا ہے، آج ہم اِس مشن اور ٹک ٹاک کی عالمی کمیونٹی کا جشن منا رہے ہیں، اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں۔

ٹک ٹک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس پلیٹ فارم پر نئے لوگوں اس لیے آتے ہیں کہ وہ کچھ سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں، ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم مختلف خاندانوں پر مشتمل انتہائی دلفریب اور متنوع کمیونیٹیز اور تخلیق کنندگان کا گھر ہیں جو وقت کے ساتھ ہمار ے پسندیدہ ستاروں میں بدل جاتے ہیں۔

ٹک ٹک انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہماری عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچے کی صلاحیت کے باعث اہمیت اختیار کر چکی ہے، موسیقی، خوراک، حسن اور فیشن سے لیکر فن، مقاصد اور ہر وہ چیز جو اِن کے درمیان موجود ہے، ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے