English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوکاڑہ میں لڑکی سے رکشہ ڈائیور اور اس کے ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی

القمر

اوکاڑہ: لاہور سے گھر آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے اوکاڑہ اپنے گھر واپس آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے بیان دیا کہ وہ گھر جانے کے لئے رکشے پر سوار ہوئی، لیکن رکشہ ڈرائیور گھر پہنچانے کے بجائے ایک زمین دار کے ڈیرے پر لے گیا، اور وہاں پہلے خود زیادتی کی، اور پھر اس کے دیگر ساتھی باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ایس ایچ او تھانہ حجرہ نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے