استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن چکا ہے۔
ترک ایئر پورٹس اتھارٹی کے 8 سالہ اعداد و شمار کے مطابق، استنبول ہوائی اڈے کے اندرون ملک ٹرمینل سے 47538 اور بیرون ملک ٹرمینل سے1 لاکھ 16 ہزار 97 کل 1 لاکھ63 ہزار 635 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔
استنبول ہوائی اڈے سے مجموعی طور پر 2 کروڑ97 لاکھ 2 ہزار 497 مسافروں کو سہولتیں فراہم کی گئیں۔
اس فہرست مین چوتھے نمبر پر صبیحہ گوکچن ہوائی اڈہ ہے جہاں سے1 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار 342 کو جبکہ 10 ویں نمبر پر انطالیہ ہوائی اڈہ ہے جہا ں سے 81 لاکھ 13 ہزار 438 مسافروں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔
